یو این آئی
نئی دہلی//راجیہ سبھا سکریٹریٹ کے سیکورٹی اہلکاروں نے جمعرات کی شام کو کارروائی ختم ہونے کے بعد معمول کی جانچ کے دوران کانگریس کے رکن ابھیشیک من سنگھوی کو ایوان میں مختص سیٹ نمبر 222پر نوٹوں کا ایک بنڈل ملا اور اس معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے جمعہ کو ایوان کی میز پر ضروری دستاویزات رکھے جانے کے بعد ارکان کو یہ معلومات دی انہوں نے کہا کہ میں اراکین کو مطلع کر رہا ہوں کہ کل ایوان کی کارروائی ملتوی ہونے کے بعد ایوان کی معمول کی جانچ کے دوران سیکورٹی اہلکاروں نے سیٹ نمبر 222 سے کرنسی نوٹوں کا ایک بنڈل برآمد کیا تھا، یہ سیٹ اس وقت ریاست تلنگانہ سے منتخب ابھیشیک منو کیلئے مختص ہے۔ یہ معاملہ میرے نوٹس میں لایا گیا تھا اور میں نے اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ان کا فرض ہے کہ وہ ایوان کو یہ اطلاع دیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک کوئی بھی یہ نوٹ لینے نہیں آیا ہے۔ یہ معلوم نہیں ہے کہ یہ نوٹ اصلی ہیں یا نقلی۔