سرینگر//منور آباد میں میونسپل کارپوریشن سرینگر کے کمشنر کی نگرانی میں انہدامی کارروائی کے دوران ناجائز تعمیرات ہٹائی گئیں۔ انہدامی کارروائی کے دوران متعدد دوکانوں کے سامنے فٹ پاتھ پر ناجائز قبضہ کرکے کھڑی تعمیرات کھڑی کو ہٹایا گیا۔دن بھر چلنے والی انہدامی کارروائی میں متعدد ڈھانچوں کو مسمار کیا گیا۔انہدامی کارروائی میونسپل کارپوریشن سرینگر کے کمشنر اطہر عامر کی نگرانی میں انجام دی گئی۔ میونسپل کمشنر نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ سرینگر کے متعدد علاقوں میں فٹ پاتھ اور دکانوں کے سامنے ناجائز تعمیرات کھڑی کی گئی تھیں اور اس کے خلاف مہم چھیڑی گئی ہے جس کے تحت منور آباد علاقے میں متعدد ناجائز تعمیرات کوہٹایا گیا اور یہ سلسلہ دیگر علاقوں میں بھی جاری رکھا جائے گا ۔