عظمیٰ نیوزسروس
جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا منوج سنہا نے لیجڈس لیگ کرکٹ میچوں میں شریک معروف بین الاقوامی کھلاڑیوں کے اعزازمیں عصرانہ کی میزبانی کی۔کرکٹ کھلاڑیوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا جموں کشمیر کا پورا مرکزی زیرانتظام خطے کوایم اے سٹیڈیم جموں میں مقابلوں کا اہتمام کرنے پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں یہ دہائیوں بعدبین الاقوامی کرکٹ کاکوئی بڑامقابلہ ہے اوریہ جموں کشمیرمیں کھیلوں کے نئے دور کاآغازہے۔یہ مقابلے جن میں بین الاقوامی شہرت یافتہ کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ،ہمیں بین الاقوامی کھیل مقابلے منعقد کرنے کاتجربہ فراہم کریں گے اور نوجوانوں میں کھیلوں کو مقبول کریں گے۔لیفٹیننٹ گورنرنے کہا کہ آئندہ تین روزمیں جموں کشمیر میں بہترین کھیل سرگرمیوں کااہتمام ہوگا اور کھلاڑیوں کو جموں کشمیر کی میزبانی کالطف اُٹھانے کاموقعہ حاصل ہوگا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ کرکٹ کے اقدار کوبرقراررکھنے کا بھی موقعہ ہے جوامن،بہترکارکردگی ،احترام،دوستی ،اوراتحاد کوفروغ دیں گے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے کرس گیل،ہربھجن سنگھ،سریش رینہ ،پروین کمار،تھساراپریرا،سٹرٹ بنی،کومبارکباد دی اورٹیم کواپنی نیک دعائیں دیں۔