جموں /28 جنوری2018 ءامور نوجوان و کھیل کود کے وزیر مولوی عمر ان رضا انصاری نے منظور احمد ڈار( پانڈو) کو آئی پی ایل ۔ کنکنگس پنجاب کے لئے منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے ۔کرکٹر پانڈو کے منتخب ہونے کے سلسلے میں انصاری نے کہا کہ پانڈو نے ریاست جموں وکشمیر کا نام روشن کیا اور کرکٹ کے شائقین کے لئے ایک مشعل راہ فراہم کی اور ریاست کے نوجوانوں کا حوصلہ بلند کیا ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ منظور احمد ڈار ایک آل راونڈر ہے جو بانڈی پورہ کے سونا واری علاقے سے تعلق رکھتا ہے۔وہ آئی پی ایل میں کھیلنے والے ریاست کے دوسرے کرکٹر ہے۔