عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بغیر پٹواریوں کے تبادلے کے احکامات جاری کرنے پر ضلع مجسٹریٹ بارہمولہ نے تحصیلدار بارہمولہ کو معطل کر دیا۔ضلع بارہمولہ میں ضلع مجسٹریٹ نے منظوری کے بغیر ہی پٹواریوں کے تبادلے کا حکمنامہ جاری کرنے پر تحصیلدار کو نوکری سے معطل کر دیا اور وہ دفتر میں منسلک رہیں گے۔ اس ضمن میں جاری حکمنامہ میں کہا گیا کہ تحصیلدار بارہمولہ کی طرف سے جاری کیا گیا آرڈرمنسوخ کر دیا گیا ہے۔ حکمنامہ میں مزید کہا گیا کہ اس کے علاوہ، محمد حسین میر، تحصیلدار کریری اگلے حکم تک اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ تحصیلدار بارہمولہ کا چارج بھی سنبھالیں گے۔