عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //منشیات مخالف مہم کے دوران پولیس نے کپوارہ اور سوپور میں 3 افرادکو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے ممنوعہ اشیاء کو برآمدکیا گیا۔ کپوارہ میں پولیس چوکی بازار کی ایک ٹیم نے گلیزو میں معمول کی چیکنگ کے دوران 2 مشکوک افراد محمد اشرف خان ساکن آرام پورہ ہلمت پورہ اور ارشاد احمد ڈار ساکن ہلمت پورہ کو تلاشی کیلئے روکا۔ تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے 10 گرام ہیروئن نما مادہ برآمد ہوا۔ادھرسوپور میں ایس ایچ او تارزو تھانہ کی قیادت میں ایک پولیس ٹیم نے ایک ناکہ پر نائلان تھیلالے جانے والے ایک شخص محمد اشرف شیخ ساکن شورگری محلہ تارزو کو روکا۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 7.270 کلو گرام ممنوعہ بھنگ پاؤڈر برآمد ہوئی۔ملزمان کو گرفتار کر کے متعلقہ تھانوں میں منتقل کر دیا گیا اورقانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔