کنگن// گاندربل پولیس نے منشیات مخالف مہم جاری رکھتے ہوئے ایک شخص کو دس کلو چرس ضبط کرکے ایک شہری کو گرفتار کرلیا۔گنڈ پولیس نے ایس ڈی پی او کنگن کی ہدایت پر ہاری گنی ون کنگن میں ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر تحصیلدار کنگن عبدالمجید راتھراور ایس ایچ او گنڈ لطیف علی کی موجودگی میں شکیل احمد رینہ ساکن کسانہ پتی ہاری گنون کے گھر پر چھاپہ مارا اور وہاں سے دس کلوچرس برآمد کرلئے ۔پولیس نے شکیل احمد رینہ کی گرفتاری عمل میں لائی۔ اس سلسلے میں ایک کیس زیر نمبر 8/20 این ڈی پی ایس ایکٹ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔