رمیش کیسر
نوشہرہ// منشیات اور منشیات کی غیر قانونی فروخت جیسی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف اپنی گرفت مضبوط کرتے ہوئے، ضلع پولیس راجوری نے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ اس بدنام زمانہ منشیات فروش کو حراست میں لیا گیا ہے۔منشیات سپلائی کرنے والے کی شناخت مکیش کمار @ بلو ولدراج کمار ساکن گاؤں بگنوتی، تحصیل نوشہرہ، ضلع راجوری کے طور پر کی گئی ہے۔بیان میں کہاگیا ہے کہ ملزم کو “نشہ آور ادویات اور سائیکو ٹراپک سبسٹنس ایکٹ میں غیر قانونی ٹریفک کی روک تھام” کے تحت حراست میں لیا گیا ہے اور اسے ڈویژنل کمشنر جموں کے حکم کے تحت ڈسٹرکٹ جیل ڈانگری، راجوری میں رکھا گیا ہے جو اس طرح کے احکامات جاری کرنے کا مجاز ہے۔ یہ شخص منشیات، فوجداری مقدمات میں ملوث ہے جو گزشتہ دو سال میں مختلف تھانوں میں درج ہیں اور معزز عدالت سے ضمانت کا انتظام کرتے تھے۔ وہ بار بار سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا اور منشیات کا عادی سمگلر، سپلائی کرنے والا ہے جو امن عامہ کی بحالی کے لیے نقصان دہ ہے اور سیوٹ میں منشیات کی لعنت سے شہریوں خصوصاً نوجوان نسل کی حفاظت، جان و مال کے تحفظ کے لیے سنگین خطرہ ہے ۔ وارنٹ گرفتاری پر ایس ایچ او پی ایس نوشہرہ اور متعلقہ بیٹ اہلکاروں نے عملدرآمد کیا۔