زاہد بشیر
رام بن //منشیات سمگلنگ کے خلاف آپریشن سنجیونی کے تحت سخت کارروائی کرتے ہوئے، ضلع پولیس رام بن نے ایس ایس پی رام بن شری کلبیر سنگھ کی نگرانی میں رامسو اور گول میں منشیات سمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بنایا اور دو افراد کو چرس اور ہیروئن سمیت گرفتار کر لیاپولیس اسٹیشن رامسو کی ایک ٹیم نے گنگرو میں ایک خصوصی ناکہ قائم کیا۔ چیکنگ کے دوران پولیس نے ایک پیدل چلنے والے کو روکا، جس نے اپنی شناخت سْرجیت سنگھ ولد بھاگت رام، رہائشی لورو، تحصیل رامسو، ضلع رام بن کے طور پر ظاہر کی۔تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے تقریباً 89 گرام چرس جیسا مواد برآمد ہوا۔ پولیس اسٹیشن رامسو میں اس سلسلے میں کیس ایف آئی آر نمبر 04/2025درج کر لیا گیا ہے۔وہیں اس دوران گول کے گھوڑا گلی علاقے میں پولیس اسٹیشن گول کی ایک ٹیم نے ناکہ ڈیوٹی کے دوران یہاں سے پیدل سفر کرنے والے ایک نوجوان کو روکا جس نے اپنی شناخت محمد عرفان ولد عبد الرحمان، رہائشی پرتمولہ گول کے طور پر ظاہر کی۔اس دوران جب اس سے تلاشی کی گئی تو اس کے قبضے سے تقریباً 03 گرام ہیروئن جیسا مواد برآمد ہوا۔ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن گول میں کیس ایف آئی آر نمبر 07/2025درج کیا گیا۔ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات ضبط کر لی گئی ہیں۔ کیس کی تحقیقات جاری ہے تاکہ منشیات کی پچھلی اور اگلی کڑیوں کو ثابت کیا جا سکے۔