کشتوار //کشتواڑ پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔پولیس ذرایع کے مطابق مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس ٹیم نے مشتاق احمد ولد ولی محمد، ساکن متا کشتواڑ جو ہیڑیال چوک میں دکان چلارہا ہے ،کی دکان کی تلاشی لی ،جہاں سے انہوں نے 350 گرام چرس اور 66 بوتلیں غیرقانونی شراب ضبط کی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ مزکورہ منشیات فروش کے خلاف این ڈی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کر لیا ہے جبکہ اس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے ۔ یہ کاروائی ڈی ایس پی ہیڈکواٹر دویندر بندرال کی زیر نگرانی ایس ایچ او کشتواڑ عابد بخاری نے عمل میں لائی۔مقامی لوگوں نے پولیس کی اس کارروائی پر مسرت کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ کشتواڑ پولیس ضلع کو منشیات سے پاک رکھنے میں ہر ممکنہ کوشش کرے گی۔