پرویز خان
منجا کوٹ //منجا کوٹ تحصیل کی پنچایت کلالی میں محکمہ بجلی کا نظام خستہ حال ہونے کی وجہ سے صارفین کو جہاں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے وہائیں عام جانداروں کی زندگیوں کو بھی خطر ہ لائق ہو گیا ہے ۔صارفین نے محکمہ بجلی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ گائوں میں اکثر ترسیلی لائنیں سبز درختوں اور لکڑی کے کھمبوں کیساتھ باندھی گئی ہیں جس کی وجہ سے تیز ہوا چلنے کے دوران بھی لوگوں کی بجلی سپلائی متاثر ہو جاتی ہے ۔انہوں نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ کی لاپرواہی سے گائوں میں کسی بھی وقت کو ئی بڑا نقصان ہوسکتا ہے جبکہ محکمہ سے اس سلسلہ میں کئی مرتبہ رجوع کیا گیا تاکہ بجلی نظام کو پختہ بنایا جاسکے لیکن محکمہ کی لاپرواہی اور نا اہلی کی وجہ سے پنچایت میں بجلی کے پختہ کھمبے ہی نہیں لگائے جارہے ہیں ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل منجا کوٹ کی مذکورہ پنچایت میں بجلی کے پختہ کھمبوں کیساتھ ساتھ دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں ۔