ممتا بنرجی ہسپتال میں زیر علاج

کولکاتا//مغربی بنگال کے نندی گرام میں انتخابی تشہیر مہم کے دوران مبینہ طور پر حملے کے بعد ایس ایس کے ایم اسپتال میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا ایکسرے کیا گیا۔  ابتدائی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ ممتا بنرجی کی کلائی اور گردن پر بھی چوٹ لگی ہے۔ SSKM اسپتال کے ڈاکٹر ایم بدوپادھیائے نے بتایا کہ وزیرا علیٰ کو اگلے 48 گھنٹے تک نگرانی میں رکھا جائے گا۔اس دوران مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکڑ زخمی ممتا بنرجی کا حال جاننے اسپتال پہنچے۔گورنر نے حادثہ کو لے کر انتظامیہ نے رپورٹ طلب کیا ہے۔