کلکتہ ؍ نئی دہلی (یواین آئی)وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کل پروگرام کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔دونوں رہنمائوں کے درمیان 40منٹ تک ملاقات رہی ۔تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ دونوں کے درمیان کیا بات چیت ہوئی۔ تاہم ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم سے جی ایس ٹی سمیت مختلف پروجیکٹوں کے لئے مرکز پر ریاست کے بقایاجات کی ادائیگی سے متعلق بات چیت کی۔وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد ممتا بنرجی راشٹرپتی بھون کے لیے روانہ ہو گئیں۔ وہاں وہ نو منتخب صدر دروپدی مرمو سے بھی ملاقات کرکے صدر جمہوریہ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔