سرینگر//ممتاز مہم جو اور ٹریول بکس کے مصنف گیری ویئر جو وادی کشمیر کے دورے پر ہیں ، نے کہاکہ کشمیر کے بارے میں مختلف ممالک کی طرف سے جاری کی گئی ٹریول ایڈ وائزری پر از سر نو غور کیا جانا چاہئے ۔ انہوںنے کہا کہ یہ ٹریول ایڈ وائزری حقیقت سے بعید ہے کیونکہ کشمیردنیا کے کسی بھی ملک کے مقابلے میں محفوظ اور مہمان نواز مانا جاتاہے۔گیری وئیر ہندوستان کے ہمالیائی خطوں کا تفصیلی دورہ مکمل کرچکا ہے اور اپنے ساتھ 100 ٹریکنگ گروپوں کو سال 1973ء سے اب تک محفوظ طریقے سے سیر کرواتاآیا ہے۔انہوںنے کہا کہ کشمیر کی خوبصورتی بے مثال اور لامحدود ہے جو باہر کی سیاحوں کو اپنی طرف کشش پیدا کرنے کی اہل ہے۔گیری وئیر نے کشمیر کے دورے کے دوران متعدد کتابیں تصنیف کی ہیں جن میں ’’ اے لانگ واک اِن دی ہمالیہ‘‘ ، ’’اے ٹریک فرام دی گنگوتری ٹو کشمیر ‘‘، ’’ ایورسٹ : ریفلیکشنز فرام دی ٹاپ ‘‘ ، ’’ ٹریکنگ اِن دی انڈین ہمالیا اینڈ ری تھکنگ افریقاز گلوبلائزیشن : دی انٹلیکچول چیلنجز ‘‘ شامل ہیں۔اس سلسلے میں ناظم سیاحت کشمیر محمود احمد شاہ نے گیری ویئر اور ا س کے ساتھیوں کا کشمیر کا سفیرانہ دورہ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ روزبروز کشمیر کی طرف سیاحوں کی آمد میں اضافہ درج کیا جارہا ہے اور وہ یہاں کے قدرتی مناظر ، آب و ہوا اور لوگوں کی مہمان نوازی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔