حسین محتشم
پونچھ//ممتاز صحافی طارق علی میر کے والد غلام نبی میر ساکن ڈورو ضلع اننت ناگ مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔مرحوم کے انتقال پر اظہار کرتے ہوئے حافظ شیراز انوری جامعہ امام محمد انورشاہ کشمیری علیہ الرحمہ، جامعہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا للبنات اور حضرت علامہ انور شاہ کشمیری اسلامک انٹرنیشنل اکیڈمی شہر پونچھ کے چیئر مین نے کہا مرحوم ایک ذی وقار تعلیمی، ادبی اور سماجی شخصیت کے مالک تھے۔انہوں نے کہا جنوبی کشمیر میں آپ کا شمار ایک قابلِ قدر، کم گو، نکتہ سنج اور دوراندیش لوگوں میں ہوتا تھا۔انہوں نے کہا طارق علی میر جیسی ادب نواز شخصیت کی معیاری تعلیم و تربیت کے پس پردہ مرحوم مدبراور ہمدرد والد کا ہی رول رہا ہے جن کی آغوش میں پروان چڑھنے کے بعد عنفوانِ شباب سے لے کر اب تک آپ کا قلم’ قلم گوید کہ من شاہ جہانم ‘ کا عنوان بنا ہوا ہے۔جامعہ امام محمد انورشاہ کشمیری علیہ الرحمہ ،جامعہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا للبنات اور حضرت علامہ انور شاہ کشمیری اسلامک انٹرنیشنل اکیڈمی شہر پونچھ کے جمیع اساتذہ کرام ومعلمات وملازمین اور طلبہ وطالبات نے بھی دکھ کی اس گھڑی میں موصوف کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دعا گو ہیں کہ اللہ پاک مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔