کلکتہ//وزیر اعظم نریندر مودی نے ممتا بنرجی کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی نے مرکزی اسکیموں سے بنگال کے عوام کو محروم کردیا ہے ۔آج بنگال کے عوام پوچھ رہے ہیں کہ مرکزی حکومت نے جو امداد بھیجی ہے وہ کہا ں ہے ؟۔وزیر اعظم مودی نے انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنگال میں مافیائوں کا راج ہے ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس ، بائیں محاذ اور ترنمو ل کانگریس نے بنگال کی ترقی کو روک دیا ہے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ اگر دیدی یہ سوچتی ہیں کہ اگر وہ مرکزی اسکیموں کو نافذ کریں گی تو لوگ مودی مودی کریں گے ۔تو میں دیدی سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ مجھے کریڈٹ نہ دیں مگر غریبوں کو اس سے محروم نہ کریں ۔مودی نے کہا کہ مرکزی حکومت کے تعاون کے باوجود ریاستی حکومت کی غلط پالیسی کی وجہ سے صنعتیں تباہ و برباد ہوگئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ سب مافیائوں کے راج کی وجہ سے ہورہا ہے ۔بنگال کے مافیائوں کی وجہ سے بنگال کی ترقی کی راہ روک گئی ہے ۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ممتا بنرجی نے عوام کے ساتھ دھوکہ دیا ہے ۔انہوں نے ریاست کی ترقی کی راہ میں روکاوٹ ڈالی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘دیدی کو بنگال نے کام کرنے کے لئے 10 سال دیئے ہیں مگر دیدی نے اس کے بدلے میں عوام کو ظلم ، بد انتظامی کا تحفہ دیا ہے ۔بنگال نے کانگریس ، ترنمول کانگریس ، بائیں بازو کو موقع فراہم کیا ہے ۔ اگر آپ اس بار بی جے پی کو موقع دیں گے تو ، ہم آپ کو دکھائیں گے کہ حقیقی تبدیلی کیسی ہوتی ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آپ نے کانگریس اور بائیں بازو کی تباہی دیکھی ہے ۔ ترنمو ل کانگریس نے آپ کے خوابوں کو برباد کردیا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بی جے پی بنگال کو ایک روشن مستقبل دے گی۔انہوں نے کہا کہ بنگال کو جن سنگھ کے بانی شیاما پرساد مکھرجی کے خوابوں کے مطابق بنایا جائے گا۔مودی نے کہا کہ پچھلے 70 سالوں میں آپ نے سب کو مواقع فراہم کیے لیکن ہمیں 5 سال دیں ، ہم بنگال کو 70 سال کی تباہی سے آزاد کریں گے ، ہم آپ کے لئے اپنی جانیں قربان کردیں گے ۔ وزیر اعظم نے ممتا بنرجی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بنگال میں بھتیجے کی حکومت ہے اس کا تانڈوہے ۔انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی ووٹ بینک کی سیاست کررہی ہے ۔مودی نے کہا کہ بنگال میں کھیلا نہیں اب ترقی ہوگی۔اب دیدی کی بھتہ خوری، سنڈیکٹ راج اور انارگی کا دور ختم ہوگا ۔ دیدی کی حکومت قومی تعلیمی پالیسی کو نافذ کرنے سے انکار کر رہی ہے ۔