سرینگر// پی ڈی پی لیڈر اور ممبر اسمبلی گلمرگ محمد عباس وانی کی والدہ کا دہلی میں حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے اتوار کی شام انتقال ہوگیا۔مرحومہ ٹنگمرگ کی معروف شخصیت محمد اکبر وانی عرف اکہ مام کی اہلیہ تھی۔اہل خانہ کے مطابق مرحومہ کی میت منگل کو سرینگر لائی جا رہی ہے،اور نماز جنازہ آبائی علاقہ چنڈی لورہ ٹنگمرگ میں نماز ظہر کے بعد دن کے2بجے ادا کی جائے گی۔دریں اثناء وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے محمد عباس وانی کی والدہ کے انتقال پر دُکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے ۔وزیر اعلیٰ نے سوگوار کنبے کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔ادھروزارتی کونسل نے بھی محمد عباس وانی کی والدہ کے انتقال پر دُکھ کا اظہار کیا۔نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ، مال کے وزیر عبدالرحمان ویری، وزیر خزانہ ڈاکٹر حسیب اے درابو، وزیر زراعت غلام نبی لون ہانجورہ،باغبانی کے وزیر سید بشارت بخاری، وزیر تعلیم سید محمد الطاف بخاری، تعمیرات عامہ کے وزیر نعیم اختر، ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے وزیر جاوید مصطفی میر، سیاحت کے وزیر تصدق حسین مفتی ، سماجی بہبود کے وزیر سجاد غنی لون، صنعت و حرفت کے وزیر چندر پرکاش گنگا، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر عمران رضا انصاری، صحت و طبی تعلیم کے وزیر بالی بھگت ، دیہی ترقی کے وزیر عبدالحق خان، جنگلات کے وزیر چودھری لال سنگھ، امداد باہمی کے وزیر چیرنگ دورجے ، خوراک اور امور صارفین کے وزیر چودھری ذوالفقار علی ، صحت عامہ کے وزیر شیام لال چودھری، پشو و بھیڑ پالن کے وزیر عبدالغنی کوہلی ، مکانات و شہری ترقی کی وزیر مملکت آسیہ نقاش، ٹرانسپورٹ کے وزیر مملکت سنیل کمار شرما، تعلیم کی وزیر مملکت پریا سیٹھی، جنگلات کے وزیر مملکت میر ظہور احمد اور خزانہ کے وزیر مملکت اجے نندا نے مرحومہ کے انتقال پر دُکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار کنبے کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔دریں اثناقانون ساز اسمبلی کے سپیکر کویندر گپتا ، قانون ساز کونسل کے چیئرمین حاجی عنایت علی اور اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر نذیر احمدگریزی نے بھی ایم ایل اے ٹنگمرگ کی والدہ کے انتقال پر دُکھ کا اظہار کیا ہے۔