عشرت حسین بٹ
پونچھ// ممبر اسمبلی سرنکوٹ چوہدری محمد اکرم لسانوی نے سنیچر کو اپنے حلقہ انتخاب سرنکوٹ کی سانگلہ اور درہ سانگلہ پنچایتوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے لوگوں کے مسائل سنے اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔اس موقع پر انہوں نے ان علاقوں میں تین اہم سڑکوں کی تعمیر کا عہد کیا تاکہ عوامی رابطے کو آسان بنایا جاسکے اور مقامی آبادی کو فائدہ پہنچے چوہدری محمد اکرم نے اپنے دورے کے دوران موصوف نے کہا کہ درہ سانگلہ میں ہائی سکول کی عمارت گزشتہ کافی عرصہ سے غیر ہے۔ انہوان نے کہا کہ اس سکول کی نئی عمارت کے حوالے سے وہ اعلی حکام سے بات کر کے نئے طرز پر تعمیر کی جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ سانگلہ میں سانگلہ تا دری نمبرداراں بلی تا بن والی سڑکوں اور پلی کی جلد تعمیر کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں علاقوں کی تعمیرو ترقی بہتر طریقے سے کی جائے کی اور ان علاقوں میں پانی بجلی کے مسائل کو بھی جلد حل کیا جائے گا انہوں نے دورے کے دوران لوگوں کی محبت، حمایت اور گرمجوشی سے مہمان نوازی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔