Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
سپورٹس

ممبئی ٹیسٹ ہندوستان 86پر چار وکٹیں گنوانے کے بعد مشکل میں

Mir Ajaz
Last updated: November 1, 2024 11:29 pm
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

یو این آئی

ممبئی/ رویندر جڈیجہ (پانچ وکٹ) اور واشنگٹن سندر (چار وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت ہندوستان جمعہ کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو 235 کے اسکور پر سمیٹنے کے بعد 86رن پر روہت شرما، یشسوی جیسوال، محمد سراج اور وراٹ کوہلی کی وکٹیں گنوانے کے بعد مشکل میں دکھائی دے رہا ہے ۔بلے بازی کے لئے اتری ہندوستان کی شروعات اچھی نہیں رہی اوراس نے ساتویں ہی اوور میں کپتان روہت شرما (18) کا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد اعجاز پٹیل نے یشسوی جیسوال (30) کو بولڈ کرکے پویلین بھیج دیا۔ نائٹ واچ مین محمد سراج صفر پر ایل بی ڈبلیو ہو کر لوٹ گئے ۔ اس کے بعد وراٹ کوہلی (4) غیر ذمہ دارانہ طریقے سے رن آؤٹ ہوگئے ۔ دن کا کھیل ختم ہونے پر ہندوستان نے چار وکٹوں پر 86 رنز بنالئے تھے اور کریز پر شبمن گل (31 ناٹ آؤٹ) اور رشبھ پنت (1 ناٹ آؤٹ) موجود تھے ۔نیوزی لینڈ کی جانب سے اعجازپٹیل نے دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ جب کہ میٹ ہنری کو ایک وکٹ ملا۔ اس سے قبل آج یہاں وانکھیڑے اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری نیوزی لینڈ کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ نیوزی لینڈ نے صبح کے سیشن میں لنچ تک تین وکٹ پر 92 رن بنائے تھے ۔ لنچ کے بعد سنچری کی طرف بڑھ رہے ول ینگ (71) کو 43ویں اوور میں جڈیجہ نے آؤٹ کر کے نیوزی لینڈ کو چوتھا جھٹکا دیا۔ ول ینگ اور ڈیرل مچل کے درمیان چوتھے وکٹ کے لیے 87 رنز کی شراکت ہوئی۔ اسی اوور میں جڈیجہ نے ٹام بلنڈل (0) کو بولڈ کرکے پویلین بھیج دیا۔ 53ویں اوور میں گلین فلپس (17) کو اپنا شکار بنایا۔ پہلے سیشن میں نیوزی لینڈ نے 92 پر تین وکٹیں گنوا دی تھیں۔ دوسرے سیشن میں 100 رنز پر تین وکٹیں گر گئیں۔ دوسرے سیشن میں دو بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔ تیسرے سیشن کے آغاز میں نیوزی لینڈ نے 43 رن جوڑ کر چار وکٹ گنوائے ۔ چائے کے بعد جڈیجہ نے ایش سوڈھی (سات) کو ایل بی ڈبلیو کرکے وپیلین بھیج دیا۔ اس کے بعد انہوں نے میٹ ہنری (0) کو بولڈ کیا۔ 66ویں اوور میں واشنگٹن سندر نے ڈیرل مچل (82) کو آؤٹ کر کے نیوزی لینڈ کو بڑا جھٹکا دیا۔ اسی اوور میں اعجاز پٹیل (7) واشنگٹن کا چوتھا شکار بنے ۔ اس کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ کی پہلی اننگ 65.4 اوورز میں 235 رن پر سمٹ گئی۔صبح کے سیشن میں چوتھے اوور میں آکاش دیپ نے ڈیون کونوے (چار) کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرکے ہندوستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے ول ینگ نے کپتان ٹام لیتھم کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 44 رنز جوڑے ۔ 16ویں اوور میں واشنگٹن سندر نے کپتان ٹام لیتھم (28) کو بولڈ کرکے ہندوستان کی جھولی میں دوسراوکٹ ڈال دیا۔ اس کے بعد راچن رویندرا (پانچ) کو بھی واشنگٹن نے 20ویں اوورز میں بولڈ کرکے پویلین بھیج دیا۔ہندوستان کی جانب سے رویندر جڈیجہ نے تین اور واشنگٹن سندر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ آکاش دیپ نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

سپورٹس

ڈیورنڈ کپ ٹورنامنٹ مرمو نے ٹرافیوں کی نقاب کشائی کی

July 4, 2025
سپورٹس

گوکیش نے ایک بار پھر میگنس کو ہرایا

July 4, 2025
سپورٹس

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

July 4, 2025
سپورٹس

بصارت سے محروم افراد کیلئے نمائشی میچ سبحان سٹیڈیم سوپور میں منعقد

July 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?