عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//پولیس نے بدھ کے روز شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے ربن سوپور علاقے میں ایک ملی ٹینٹ معاون کو اسلحہ اور گولہ بارود کے ساتھ گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک اوور گرانڈ ورکر کو گرفتار کیا۔انہوں نے بتایا کہ اس کے قبضے سے ایک پستول، پستول کا میگزین اور پستول کے 7 رائونڈ برآمد ہوئے۔ اس سلسلے میں مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔