عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//اونتی پورہ پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے، رسد فراہم کرنے اور ملی ٹینسی سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کے معاملے میں این آئی اے کورٹ پلوامہ کے سامنے چارج شیٹ پیش کی ہے۔پولیس ترجمان نے جاری کردہ ایک بیان میں کہاکہ، اونتی پورہ پولیس نے ایک ملی ٹینٹ ساتھی زیر حراست حجاز نذیر ماگرے ولد نذیر احمد ماگرے ساکن گوری پورہ محلہ لاسی پورہ کے خلاف ایف آئی آر نمبر 120/2024 پولیس سٹیشن اونتی پورہ کے مقدمہ میں نامزد این آئی اے کورٹ پلوامہ میں چارج شیٹ پیش کی۔بیان میں کہا گیا ہے، مذکورہ کیس کی تفتیش کے دوران،ملی ٹینٹ کے ساتھی کو U/S 7/25 . ایکٹ کے تحت غیر قانونی اسلحہ/گولہ بارود رکھنے ، لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے اور ملی ٹینسی کی سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کے جرم میں ملوث پایا گیا۔