عظمیٰ نیوز سروس
راجوری//راجوری ضلع کے واحد خواہش مند بلاک خواص نے ملک کے 500 بلاکس میں 5 واں رینک حاصل کرکے ایک اہم سنگ میل حاصل کیا ہے۔بلاک خواص کی شناخت 7 جنوری 2023 کو چیف سیکریٹریز کی دوسری قومی کانفرنس میں ایک خواہش مند بلاک کے طور پر کی گئی تھی، جس کا مقصد ملک کے پسماندہ اور چیلنج والے خطوں میں گورننس کو بہتر بنانا اور شہریوں کے لئے معیار زندگی کو بہتر بنانا تھا۔ یہ پروگرام موجودہ اسکیموں کو یکجا کرنے، قابل پیمائش نتائج کی وضاحت، اور ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے مسلسل نگرانی کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔کلیدی ترقیاتی اشاریوں کی سنترپتی حاصل کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے جولائی سے ستمبر 2024 تک ’سمپورنتا ابھیان‘کے عنوان سے ایک جامع پہل شروع کی۔ اس پہل کے تحت، چھ اہم اشارے سنترپتی کے لئے مقرر کئے گئے تھے جن میں تین محکمہ صحت، ایک ایک آئی سی ڈی ایس، زراعت سے تھا۔ اور سماجی بہبود کے محکمے۔ضلع ترقیاتی کمشنر ابھیشیک شرما، نوڈل افسر کی حیثیت میں، اسٹیک ہولڈر محکموں اور فیلڈ سطح کے عہدیداروں کی مستقل نگرانی اور باقاعدگی سے جائزوں کے ذریعے، چھ اشارے میں سے پانچ میں 100 فیصد سیچوریشن حاصل کی۔یہ غیر معمولی چھلانگ راجوری ضلع میں اسپیریشنل بلاک پروگرام میں شامل تمام اسٹیک ہولڈرز کے عزم اور محنت کی نشاندہی کرتی ہے۔اس کامیابی پر بات کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر ابھیشیک شرما نے انتظامیہ اور نچلی سطح کے کارکنوں کی کوششوں کی ستائش کی۔ ’یہ سنگ میل انتہائی چیلنج والے خطوں میں ہمہ گیر ترقی کو یقینی بنانے کے لئے ہمارے اجتماعی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ بلاک خواص کی درجہ بندی میں نمایاں بہتری تمام محکموں اور فیلڈ ٹیموں کی لگن اور ہم آہنگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔