نئی دہلی // ملک میں مسلسل دوسرے دن کورونا وائرس وبا کے 11 ہزار سے زائد نئے کیسز بڑھے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 44658 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، وہیں اس دوران 496 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
ملک میں جمعرات کے روز 79 لاکھ 48 ہزار 439 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 61 کروڑ 22 لاکھ 08 ہزار 542 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔