نئی دہلی// ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 30941 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس دوران صحت یاب ہونے والے لوگوں کی تعداد زیادہ رہنے سے ری کوری کی شرح بڑھ کر 97.53 فیصد ہوگئی ہے۔
ملک میں پچھلے کچھ دنوں سے کورونا کے نئے معاملوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا تھا اور یہ تعداد 40 ہزار سے زیادہ ریکارڈ کی جا رہی تھی۔
پیر کو ملک میں 59 لاکھ 62 ہزار 286 افراد کو کورونا کی ویکسین لگائی گئی اور اب تک 64 کروڑ پانچ لاکھ 28 ہزار 644 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔