نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیس 20 ہزار سے کم رہنے سے لوگوں کو کچھ راحت ملی ہے اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے ایکٹو کیسوں میں کمی آئی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وئراس کے18139 نئے کیس سامنے آئے اور متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ چار لاکھ 13 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
گذشتہ روز نئے کیسوں کی تعداد بڑھ کر20346 ہوگئی تھی اور ایکٹو کیسوں میں بھی اضافہ ہوا تھا۔