نئی دہلی // گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 42909 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس دوران صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں کمی کی وجہ سے ری کوری کی شرح 97.51 فیصد ہو گئی ہے۔
اس دوران اتوار کو ملک میں 31 لاکھ 14 ہزار 696 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 63 کروڑ 43 لاکھ 81 ہزار 358 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔
پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 42909 نئے معاملوں کی آمد کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 27 لاکھ 35 ہزار 939 ہو گئی ہے۔