نئی دہلی/یو این آئی/ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کے کیسز میں معمولی کمی درج کی گئی ہے اور یہ تقریباً 53 ہزار ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 53480 نئے کیسز سامنے آئے ۔ اس کے بعد متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 21لاکھ 49ہزار 335ہو گئی ہے ۔ وہیں اس دوارن 53480 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، مجموعی طور پر اب تک 15493301مریض کورونا سے نجات پا چکے ہیں۔ فعال کیسز 552566ہو گئے ہیں۔ اس دوران مزید 354 مریضوں کی موت کے ساتھ اس بیماری سے ہلاکتوں کی تعداد 162568 ہو گئی ہے ۔ملک میں ریکوری ریٹ جزوی طور پر کم ہو کر 94.11 فیصد اور فعال کیسز کی شرح بڑھ کر 4.55 فیصد ہو گئی ہے جبکہ شرح اموات کم ہو کر 1.34فیصد ہو گئی ہے ۔مہاراشٹر کورونا کے فعال کیسز 3559بڑھ کر 341887ہو گئی ہے ۔ گذشتہ 24گھنٹوں میں ریاست میں مزید 23820مریض صحتیاب ہوئے ، مجموعی طور پرکورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 2377127تک پہنچ گئی ہے ۔