سرینگر//بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 42625 نئے کیس درج ہوئے ہیں اور انفیکشن کی وجہ سے 562 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کل معاملات بڑھ کر 31769132 ہوگئے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 425757 اموات ہوچکی ہیں۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 36668 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 30933022 ہوگئی ہے جب کہ کل ایکٹیو کیسز 410353 ہیں۔
دریں اثناءملک میں ویکسی نیشن کی کل تعداد 485286570 ہو گئی ہے۔