نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس انفیکشن کی سست رفتاری کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 35 ہزار سے بھی کم نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں ، جو 111 دن میں اور اس عرصے کے دوران سب سے کم روزانہ کے معاملے ہیں اور ایک دن میں 553 مریضوں کی موت ہوئی۔
اس دوران پیرکو 45 لاکھ 82 ہزار 246 افراد کو ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 35 کروڑ 75 لاکھ 53 ہزار 612 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 34703 نئے معاملوں کی آمد کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے تین کروڑ چھ لاکھ 19 ہزار 932 ہوگئی ہے۔ اس دوران 51 ہزار 864 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد اس وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر دو کروڑ 97 لاکھ 52 ہزار 294 ہوگئی ہے۔ فعال معاملے 17،764 کم ہوکر چار لاکھ 64 ہزار 357 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصہ میں 553 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے چار لاکھ تین ہزار 281 ہوگئی ہے۔