نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وبا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، جس سے فعال کیسز لگاتار کم ہورہے ہیں ، جبکہ ہفتے کے روز وائرس کے یومیہ کیسز ایک بار پھر 50 ہزارسے زائد آئے ہیں۔ اس سے قبل جمعہ کو کورونا وائرس کے 47،638 نئے کیس رپورٹ ہوئے تھے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں کورونا کے50357 نئے کیس رپورٹ ہوئے جس متاثرین کی مجموعی تعداد 84.62 لاکھ سے زائد ہو چکی ہے۔
ہفتہ کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 53920 مریض شفایاب ہوئے اور 577 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ فعال کیسز کی تعداد4141 سے گھٹ کر مجموعی516632 رہ گئی ہے اوریہ شرح 6.11 فیصد ہے۔ وہیں کورونا سے شفایابی کی شرح 92.41 فیصد اوراموات کی شرح 1.48 فیصد ہے۔