سرینگر // ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے کیسوں اور مرنے والوں کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے ، تاہم راحت کی بات یہ ہے کہ 34 ہزار مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔
ملک میں منگل کے روز 61 لاکھ 90 ہزار 930 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اوراب تک 59 کروڑ 55 لاکھ 04 ہزار 593 افراد کوٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔
ملک میں منگل کے روز 17 لاکھ 92 ہزار 755 افراد کی کورونا جانچ کی گئی جس کے ساتھ اب تک کی گئی جانچ کی کل تعداد بڑھ کر 51 کروڑ 11 لاکھ 84 ہزار 547 ہو گئی ہے۔
بدھ کو مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان نے 37593 نئے کورونا وائرس انفیکشنز کو ریکارڈ کیا ، جبکہ فعال معاملات معمولی طور پر بڑھ کر 322327 ہو گئے۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میںمتاثرین کی کل تعداد 32512366 ہو گئی ہے اور 648 تازہ اموات کے ساتھ کورونا ہلاکتوں کی تعداد 435758 ہو گئی ہے۔(مشمولات یو این آئی)