سرینگر//ملک میں کورونا کا قہر مسلسل جاری ہے اور پیر کو ایک بار پھر ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ کوروناکیس سامنے آگئے، جبکہ تقریبا ساڑھے تین ہزار اموات بھی ہوئیں۔
یہ مسلسل 12 واں دن ہے جب ملک میںکورونا انفیکشن کے 3 لاکھ سے زیادہ کیس درج کیے گئے ہیں۔
وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 3 لاکھ 68 ہزار 147 نئے کوروناکیس درج کیے گئے، جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1کروڑ 99 لاکھ 25 ہزار 604 ہوگئی ہے۔
اسر عرصہ کے دوران 3417 مریضوں کی موت ہوگئی جس سے مرنے والوں کی کل تعداد 2 لاکھ 18 ہزار 959 ہوگئی ہے۔