نئی دہلی// ملک میں ساڑھے پانچ ماہ کے بعد کورونا انفیکشن کے معاملے 20 ہزار سے کم ہو نے کے بعد دو دن سے ان میں تقریباً چار سے پانچ ہزار اضافہ ہوا ہے، حالانکہ اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ سے سرگرم معاملات میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
انفیکشن کے یومیہ معاملات 163 دن کے بعد منگل کے روز 20 ہزار سے کم ہو گئے تھے، لیکن بدھ کے روز یہ پھر بڑھ کر 23 ہزار اور جمعرات کو یہ تعداد بڑھ کر 24 ہزار سے زیادہ ہو گئی۔
صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24712 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ ایک لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔