نئی دہلی // ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا ء کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے کیسز ایک بار پھر انتہائی سرعت سے پھیلنا شروع ہوگئے ہیں اور یومیہ کیسز کی تعداد میں تیز رفتار اضافہ جاری ہے ۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک میں قریب62 ہزار سے زائد نئے کیسزرپورٹ ہوئے اور 291 افراد وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوئے ۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 62 ہزار،258 نئے کیسزدرج کئے گئے ، جو اس سال اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے ۔ اس سے قبل جمعہ کے روز 58 ہزار،886 نئے کیسز درج کئے گئے تھے ۔ جمعرات کو 53 ہزار،476 ، بدھ کو 47 ہزار،262 ، منگل کو 40 ہزار،715 ، پیر کو 46 ہزار،951 ، اتوار کے روز 43 ہزار،846 ، ہفتہ کو 40 ہزار،953 اور گذشتہ جمعہ کو 39 ہزار،726 کیسز رپورٹ ہوئے تھے ۔اس عرصے کے دوران کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد 291 ہوگئی جو گذشتہ روز 257 تھی۔ ملک میں اب تک 5 کروڑ،81 لاکھ،9ہزار،773 افراد کو اینٹی کورونا وایکسین دی جاچکی ہے ۔ ہفتہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 62 ہزار،258 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے یہ تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 19 لاکھ 8 ہزار 910 ہوگئی ہے ۔ اس مدت کے دوران 30 ہزار،386 مریض صحت مند ہوئے جس سے اب تک شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ،12 لاکھ،95 ہزار،23 ہوچکی ہے ۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر4 لاکھ،52 ہزار،647 ہوچکی ہے ۔جان لیوا وبا سے مرنے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ،61 ہزار،240 ہوگئی ہے ۔ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح کم ہوکر 94.85 فیصد رہ گئی ہے جبکہ ایکٹیو کیسز کی شرح 3.80 فیصد اور اموات کی شرح اب بھی 1.35 فیصد ہے ۔کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19771 ایکٹیو کیسز کے رپورٹ ہونے سے یہ تعداد بڑھ کر 2 لاکھ،83 ہزار،772 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں17 ہزار،019 مریض صحت مند ہو ئے ۔112 مزید مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 53،907 ہوچکی ہے ۔