Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US

ملک امدادباہمی تحریک کے احیاء کاتجربہ کررہا ہے:بی ایل ورما

Last updated: May 13, 2022 12:00 am
Share
5 Min Read
SHARE

سرینگر//شمالی مشرقی خطے کی ترقی اور تال میل سے متعلق مرکزی وزیر مملکت بی ایل ورما نے جموںوکشمیر کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ کے کام کاج کا تفصیلی جائزہ لیا۔میٹنگ میں سیکرٹری جموںوکشمیر کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ  یشامڈگل ، رجسٹرار کوآپریٹیو سوسائٹیز جے اینڈ کے شفقت اقبال ، ڈائریکٹر فائنانس سکھونت کور ، ایڈیشنل رجسٹرار کوآپریٹیو سوسائٹیز جموں ڈاکٹر نرو پا رائے ، ایڈیشنل رجسٹرار کو آپریٹیو سوسائٹیز کشمیر سیّد قمر سجاد ، جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ مدن گوپال شرما، ایڈیشنل سیکرٹری کیول کرشناور کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ کے دیگر سینئر اَفسران نے شرکت کی۔مرکزی وزیرموصوف نے دورانِ میٹنگ کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کی رہنمائی میں ملک معاشرے کے غریب اور پسماندہ طبقے کو درپیش مسائل کو دور کرنے کے لئے کوآپریٹیو تحریک کے احیاء کا تجربہ کررہا ہے۔مرکزی وزیر موصوف نے کہا کہ حالیہ برسوں میں مرکزی حکومت نے خواتین اور نوجوانوں کو کوآپریٹیو سے جوڑ کر ان کی ترقی کی سہولیت کے لئے اہم کوششیں کی ہیں۔اُنہوں نے کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ کی مختلف سکیموں کا جائزہ لیتے ہوئے افسران پر زور دیا کہ جموں و کشمیر میں کوآپریٹیو سوسائٹیوں کی تعداد کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لئے اِقدامات شروع کئے جانے چاہئیںتاکہ عام لوگوں کو بڑے پیمانے پر فائدہ پہنچانے کے لئے پنچایت سطح پر پی اے سی ایس کی رجسٹریشن پر خصوصی توجہ دی جائے۔ اُنہوں نے افسران کو مشورہ دیا کہ وہ کوآپریٹیو محکمہ کی مختلف سکیموں کے بارے میں عوام میں زیادہ سے زیادہ بیداری پیدا کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو راغب کیا جاسکے۔مرکزی وزیر مملکت سپر بازاروں کی ترقی کے لئے محکمہ کی تعریف کرتے ہوئے ہر ضلع میں ایک سپر بازار قائم کرنے کی سکیم کی ستائش کی ۔اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ وہ شفافیت اور صارفین کی آسانی کے لئے پہلے سے قائم سپر بازاروں میں تکنیکی جدتیں لائیں۔اُنہوں نے کوآپریٹیو کی سہولیت او رکام کاج کا جائزہ لیتے ہوئے ہر ضلع میں ایک کوآپریٹیو سکول قائم کرنے کے خیال کی تعریف کی اور اَفسران سے اِس کو تیز کرنے کے لئے کہا۔مرکزی وزیر موصوف نے ہدایت دی کہ مذکورہ سکولوں کو بہترین جدید سہولیات جیسے لیبارٹریوں ، لائبریری اور سمارٹ کلاس روموں سے آراستہ کیا جائے۔ یشا مڈگل نے جموںوکشمیر میں کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ کی پیش رفت کے بارے میں ایک تفصیلی پرزنٹیشن دیتے ہوئے وزیر کو بتایا گیا کہ جموںوکشمیر میں کوآپریٹیو سوسائٹیوں کا تین درجے کا ڈھانچہ پہلے سے موجود ہے ۔ اُنہوں نے وزیر کو مزید بتایا کہ گذشتہ مالی برس 2021-22 ء میں عوام کے فائدے کے لئے جموںوکشمیر کے مختلف مقامات پر 595 بیداری  کیمپ منعقد کئے گئے تھے۔سیکرٹری نے وزیر موصوف کو یہ بھی جانکاری دی کہ کوآپریٹیو محکمہ نیشنل رورل لائیو لی ہڈ  مشن سے مل کر خواتین پر مرکوز کو آپریٹیو سوسائٹیز کے قیام پر توجہ دے رہا ہے ۔ اُنہوں نے وزیر موصوف کو مزید بتایا کہ محکمہ موجودہ 594  پی اے سی ایس کے علاوہ جموںوکشمیر یوٹی کی ہر پنچایت میں پی اے سی ایس کے رجسٹر یشن پر غور کر رہا ہے ۔ محکمہ نے گذشتہ برس 138 ناکارہ کوآپریٹیو سوسائٹیز کو بحال کیا ہے۔سیکرٹری کوآپریٹیو نے کوآپریٹیو بینکوں کا جائزہ او رپیش رفت کے بارے میں وزیر کو بتایا کہ ری کیپٹلائزیشن کی رقم محکمہ خزانہ کے ذریعے 255.71 کروڑ روپے اور نبارڈ کی طرف سے 111.22 کروڑ روپے کے اجرأ کی وجہ سے ڈسٹرکٹ سینٹرل کوآپریٹیو بینکوں (ڈی سی سی بی) کی مالی صورتحال ریزرو بینک آف انڈیا سے لائسنس حاصل کرنے کے لئے اہلیت کے معیار کے طور پر 9فیصد سی آر اے آر کو برقرار رکھنے کے لئے کافی بہتر ہونے جا رہی ہے۔سیکرٹری کوآپریٹیوز نے محکمہ کے لئے مقرر کردہ اہداف اور رواں مالی برس کے دوران مقررہ مدت میں حاصل کرنے کے لئے روڈ میپ کے بارے میں بھی بتایا۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پی ایم او کے مشیر ترون کپور کا لالچوک دورہ | تاجروں اور مقامی لوگوں سے ملاقات
صنعت، تجارت و مالیات
چیمبر آف کامرس کاپیوش گوئل کو میمورنڈم پیش | مرکزی وزیرکاکشمیر میں آئی ٹی سیکٹر کو ترقی دینے پر اتفاق
صنعت، تجارت و مالیات
ڈیجیٹل سکلنگ پلیٹ فارموں کا فروغ ناگزیر:ستیش شرما
صنعت، تجارت و مالیات
سرینگر میںٹی آئی آئی ٹریڈرس کنکلیو ۔2025 | جموں و کشمیر کی روایتی صنعتوں کیلئے ٹیکس میں چھوٹ زیر غور:پیوش گوئل
صنعت، تجارت و مالیات

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?