Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
طب تحقیق اور سائنس

! ملٹی وٹامنز کی اہمیت و افادیت | طبی ماہرین سے مشورہ لینا دانشمندانہ عمل فکر ِصحت

Towseef
Last updated: August 4, 2024 9:54 pm
Towseef
Share
7 Min Read
SHARE

لیاقت علی جتوئی

ہم سب روزانہ اپنی غذائی عادات اور معمولات میں توازن قائم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے غذائیت سے بھرپور کھانا کھانے، زیادہ ورزش کرنے اور بہتر نیند لینے کی سعی کرتے ہیں۔ ہم ہر ممکن کوشش کرتے ہیں کہ ہمارےدن اور ہفتے ہر ممکن حد تک کم سے کم ’ذہنی دباؤ‘ میں گزریں، لیکن کبھی کبھی ہمیں پوری کوشش کے باوجود مصروف زندگی کی وجہ سے ہونے والے تناؤ، نیند کی کمی اور غذائی قلت سے نمٹنے کے لئے اپنی جسمانی تندرستی بڑھانے کی ضرورت پڑتی ہے، اس مقصد کے لیےملٹی وٹامنز لیے جاتے ہیں۔
ملٹی وٹامنز کی حقیقت :
دورِ جدید کی افراتفری سے بھرپور زندگی نے انسان کی ذہنی اور جسمانی صحت پر ناقابلِ تلافی بوجھ ڈال دیا ہے۔ اس کا مقابلہ کرنے کا سب سے مؤثر اور بہتر طریقہ تو یہ ہے کہ انسان غذائیت سے بھرپور قدرتی اشیاء استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ جسمانی ورزش اور اچھی نیند لینے پر توجہ دے لیکن ایک بڑی اکثریت کے لیے بہت ساری وجوہات کی بناء پر ایسا کرنا ممکن نہیں ہوتا۔
ایسے میں بہت سارے لوگ ملٹی وٹامنز کا سہارا لیتے ہیں۔ طبی تحقیق سےیہ بات واضح ہے کہ ملٹی وٹامنز ہماری صحت و توانائی میں اضافہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ کیلشیم اور وٹامن ڈی ہڈیوں کی صحت میں معاون ثابت ہوتے ہیں، فولک ایسڈ پیدائشی نقائص کو کم کرنے کے لئے مؤثر ہوتا ہے ، وٹامن بی اعصابی افعال میں توانائی اور اعانت بڑھانے میں مصدقہ ہے، میگنیشیم جسم کو آرام دینے کے لئے مددگار ہے ، اینٹی آکسیڈینٹس بعض کینسر کو روکنے کے لئے مؤثر سمجھتے جاتے ہیں جبکہ وٹامن سی اور زنک دونوں ہی مدافعتی کام کو بڑھانے کے لئے معاون ہیں۔اوریگون اسٹیٹ یونیورسٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق، تقریباً75فیصد امریکی پھلوں کا استعمال نہیں کرتے جبکہ 80 فیصد سے زائد امریکی سبزیوں کے استعمال سے دور رہتے ہیں۔
سبزی اور پھلوں کے غذائی اجزا میں وٹامن ڈی، کیلشیم، پوٹاشیم، فائبر اور آئرن شامل ہوتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق غذا میں چینی کی زائد مقدار استعمال کرنے والے بالغ افراد میں وٹامن اے، سی، ای اور معدنی میگنیشیم کی مقدارکم دیکھی گئی۔
ملٹی وٹامنز کی ضرورت : ۔
اگرچہ ملٹی وٹامنز صحت کے لیے ضروری ہوتے ہیں لیکن ہر ایک کی صحت کی منفرد اور مختلف ضروریات ہوتی ہیں،یہی وجہ ہےکہ ملٹی وٹامنز صحت کو لاحق خدشات پوری طرح دور نہیں کرسکتے، جیسے ناقص عمل انہضام ، نیند نہ آنا ، یا ورزش کی بازیابی۔
تاہم ، کئی ملٹی وٹامنز انسانی جسم کی ضرورت ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر اومیگا3فیٹی ایسڈ، ٹرائگلیسرائڈ کی بلند سطح کو نارمل کرنے میں معاون ہوتا ہے جبکہ لہسن ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
کوئی ایک وٹامن لینے سے بہتر ہے کہ آپ اپنی ضروریات کے مطابق ملٹی وٹامن لیں، تاہم مخصوص ’وٹامن روٹین‘ تلاش کرنا مشکل اور وقت طلب ہوسکتا ہے۔ بہت سارے سپلیمنٹس ایسے ہیں جو ڈاکٹر کی تجویز کردہ دوائیوں کے ساتھ منفی ردِ عمل دکھاتے ہیں۔ آپ کو بہت سارے وٹامنز اور سپلیمنٹس ایک ساتھ لینے میں بھی محتاط رہنا چاہئے۔
ملٹی وٹامنز کی بہترین اقسام :۔
اگر آپ تناؤ ، نیند ، توانائی کی کمی یا اپنی زندگی کے غذائی معمولات میں توازن پیدا نہیں کر پارہے تو اپنے روزمرہ معمولات میں اعلیٰ معیار کے ملٹی وٹامنز اور سپلیمنٹس کو شامل کرکے بہتر صحت کی راہ پر گامزن ہوسکتے ہیں۔اس ضمن میں ایسےملٹی وٹامن تلاش کریں جو قدرتی اور الرجی سے پاک ہوں کیونکہ وہ آپ کے جسم میں آسانی سے جذب ہوجاتے ہیں۔
ایسےملٹی وٹامن لیں جو خالصتاً ٹیسٹ شدہ، مصنوعی رنگ یا اضافی اشیا کے بغیر بنائے گئے ہوں۔ سپلیمنٹ تیار کرنے والی تمام کمپنیاں آپ کو اپنی مصنوعات کی خریداری کے لیے قائل کرتی ہیں ،تاہم اچھی ساکھ رکھنے والی کمپنیاں آپ کو یہ بتاتی ہیں کہ ان کی مصنوعات کیوں بہتر ہیں۔ وہ سائنسی نتائج کی روشنی میں ملٹی وٹامن سپلیمنٹس تجویز کرتی ہیں۔
ملٹی وٹامنز بمقابلہ ذاتی نوعیت کے وٹامنز : ۔
ملٹی وٹامنز گذشتہ کچھ دہائیوں سے غذائی اجزا کے خلا کو پُر کرکے صحت و تونائی کو پروان چڑھانے میں معاون ثابت ہوئے ہیں۔ تاہم غذائیت کے ماہرین نے محسوس کیا ہے کہ ایک ہی طرز کے سپلیمنٹس ہر ایک کے لئے بہترین انتخاب نہیں ہوسکتے۔
دو جسم بالکل ایک جیسے نہیں ہوتے، بہت سارے عوامل آپ کی غذائی ضروریات میں شامل ہوتے ہیں،اس لیے یہ سمجھنازیادہ بہترہے کہ ایک ملٹی وٹامن ہر ایک کے لئے یکساں نتائج فراہم نہیں کرے گا۔ آپ کسی غذائی ماہر یا ڈاکٹر سے رجوع کریں تاکہ وہ آپ کی جسمانی ضروریات کے مطابق ملٹی وٹامنز تجویز کریں۔
درست سپلیمنٹ کا تعین : ۔
جسم کو درکار درست وٹامنز اور سپلیمنٹ لینے سے غذائی اجزا کے خلاء کو پورا کرنے میں مدد مل سکتی ہے اور آپ کی صحت کو بہت فائدہ ہوسکتا ہے۔ آپ جوملٹی وٹامنز یا سپلیمنٹ لے رہے ہیں وہ آپ کے لئے بہتر ہے یا نہیں،اس بات کا تعین کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہےکہ آپ ڈاکٹر یا غذائی ماہر سے رجوع کریں،وہ آپ کی صحت، طرز زندگی اور کسی بیماری کے نتیجے میں لی جانے والی ادویات کا تجزیہ کرتا ہے اور پھر اس حساب سے آپ کو ملٹی وٹامنز تجویز کرتا ہے۔
صحت کے مسائل کی صورت میں طبی ماہر سے رجوع کرکے سب سے پہلے اس کی درست تشخیص اور اس تشخیص کی روشنی میں طبی ماہر کی جانب سے تجویز کردہ ادویات یا ملٹی وٹامنز لینا ہی دانشمندانہ عمل ہے، اس لیے کسی بھی مسئلے کی صورت میں اپنی مرضی سے کوئی بھی ملٹی وٹامن لینے سے فائدے کے بجائے نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پولیس نے اندھے قتل کا معاملہ24 گھنٹوں میں حل کرلیا | شوہر نے بیوی کے ناجائز تعلقات کا بدلہ لینے کیلئے مل کر قتل کیا
خطہ چناب
کشتواڑ کے جنگلات میں تیسرے روز بھی ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری ڈرون اور سونگھنے والے کتوں کی مدد سے محاصرے کو مزید مضبوط کیا گیا : پولیس
خطہ چناب
کتاب۔’’فضلائے جموں و کشمیر کی تصنیفی خدمات‘‘ تبصرہ
کالم
ڈاکٹر شادؔاب ذکی کی ’’ثنائے ربّ کریم‘‘ تبصرہ
کالم

Related

طب تحقیق اور سائنسمضامین

زندگی گزارنے کا فن ( سائنس آف لیونگ) — | کشمیر کے تعلیمی نظام میں ایک نئی جہت کی ضرورت فکرو فہم

June 30, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

! کتب بینی کی روایت دَم توڑ رہی ہے فکر انگیز

June 30, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

گرمائی تعطیلات اور گرمی کا موسم فکر و ادراک

June 30, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

! سیکھنے میں کیسی شرم؟ سوال علم کی ابتدا ہے

June 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?