عاصف بٹ
کشتواڑ//کشتواڑ ضلع کے چسوتی گائوں میں تباہ کن بادل پھٹنے کے دو دن بعد، زندہ بچ جانے کی کہانی نے غم زدہ علاقے میں امید کو پھر سے جگایا ہے۔ادھم پور کے ایک لنگر سیوک سبھاش چندر کو تقریباً 30 گھنٹے تک ملبے کے نیچے پھنسے رہنے کے بعد زندہ بچا لیا گیا، جس سے تلاش کرنے والی ٹیموں اور فکر مند رشتہ داروں میں نئی امید کی لہر دوڑ گئی ہے۔سبھاش مچیل یاتریوں کے لیے ایک کمیونٹی کچن (لنگر)چلا رہے تھے، یہ رضاکارانہ خدمت اس نے برسوں سے شروع کی تھی۔ہر یاترا کے دوران، وہ ہزاروں عقیدت مندوں کو کھانا کھلانے میں ساتھی خدمت گاروں کے ساتھ شامل ہو جاتے جو مندر تک ناہموار راستے پر چلتے ہیں۔ اس کے لیے، یاتریوں کی خدمت کرنا صرف سماجی کام نہیں ، یہ روحانی خدمت تھی۔ ان کے ایک ساتھی نے کہا، جو اب بھی امدادی سرگرمیوں میں مدد کر رہے ہیں۔سبھاش ان بہت سے لوگوں میں شامل تھا جن کے بارے میں اندیشہ ہے کہ سیلاب سے لنگر کی جگہ بہہ گئی تھی۔لیکن ہفتے کے روز، امید دوبارہ پیدا ہوئی جب امدادی کارکنوں نے کھدائی اور کنٹرول شدہ دھماکوں کی مدد سے ملبہ صاف کرتے ہوئے ملبے کے نیچے سے دھندلی آوازیں سنی۔ یہ سبھاش، پانی کی کمی، زخمی، لیکن زندہ تھا۔ “وہ سانس لے رہا ہے،وہ زندہ ہے،” سبھاش کو باہر نکال کر طبی مرکز لیجایا گیا۔مکیش، ایک قریبی رضاکار نے کہا، “جسکو اوپر والا زندگی دینا چاہتا ہے، اسے کوئی نہیں لے سکتا، سبھاش اس کا ثبوت ہے۔ ہمیں امید ہے کہ مزید زندہ ملیں گے۔”یاتریوں اور سی آئی ایس ایف کے ایک اہلکارسمیت کم از کم 82 لوگ لاپتہ ہیں۔