جموں//جموں وکشمیر ایڈمنسٹریٹو سروسز آفیسرس ایسوسی ایشن نے خزانہ کے وزیر ڈاکٹر حسیب اے درابو کی طرف سے پیش کئے گئے ملازم دوست بجٹ کی ستائش کی جس کی ریاست کے تمام ملازم برادری نے بھی تعریف کی ہے۔ایک بیان میں ایسوسی ایشن کے ترجمان وسیم راجا نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے پچھلے تین برسوں کے دوران کئی بہبودی کے پروگرام ملازمین کے لئے شروع کئے۔انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ کے اس اعتراف کی حکومت نے ملازمین کی طرف سے بہتر تعاون حاصل کیا ، ملازمین کے لئے خوشی اور مسرت کا مقام ہے اورحکومت ملازموں کے تمام طبقوں کے مسائل حل کرنیکی وعدہ بند ہے۔کے اے ایس افسروں نے حکومت کے اس فیصلے کابھی شکریہ کیا جس کے تحت گزٹیڈ افسروں کو ’’ایشورڈ کیرئیر پروگریشن سکیم‘‘ میں لایا گیا ہے۔