سرینگر// امپاورڈ کمیٹی کی تیسری میٹنگ جو ایس آر او 520 کے تحت تشکیل دی گئی ہے، پرنسپل سیکرٹری محکمہ خزانہ نوین کمار چودھری کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔ کمیٹی نے مختلف محکموں میں کام کر رہے ملازمین کی ملازمت کو باقاعدہ بنانے کے سلسلے میں 32 معاملات کی منظوری دی ۔ 32 معاملات میں 12 اعلیٰ تعلیم محکمہ ، 11 محکمہ جنگلات ، 7 صحت عامہ /آبپاشی و فلڈ کنٹرول اور تکنیکی تعلیم و یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس محکمے سے تعلق رکھتے تھے ۔ انہوں نے اس موقعہ پر تمام محکموں کو ہدایت دی کہ وہ مستقبل میں ایس آر او 520 کے تحت کیسوں کو تمام دستاویز ات کے ساتھ پیش کریں ۔ انہوں نے مزید ہدایت دی کہ ان کیسوں کی جانچ محکمانہ سطح پر ہی مکمل کی جائے اور اس کے بعد امپاورڈ کمیٹی سیکرٹریٹ میں پیش کریں ۔