نیوز ڈیسک
سری نگر// جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے سمبورہ پامپور میں مشتبہ اسلحہ برداروں کی فائرنگ میں ہلاک ہونے والے پولیس سب انسپکٹر فاروق احمد کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک تقریب لیتھ پورہ میں منعقد ہوئی۔
پولیس کے ترجمان کے مطابق، اے ڈی جی پی آرمڈ ایس جے ایم جیلانی نے مقتول افسر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے افسران کی قیادت کی۔
پولیس ترجمان نے کہا، “مہلوک ایس آئی کو پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب لیتھ پورہ میں منعقد ہوئی۔ اے ڈی جی پی آرمڈ ایس جے ایم جیلانی نے شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے میں افسران اور جوانوں، مہلوک کے اہل خانہ کی قیادت کی”۔