سوپور//شمالی کشمیر کے سوپور میں قتل کئے گئے نوجوان صراف کے رشتہ داروں نے سوپور میںجمعرات کو احتجاج کیا اور پولیس سے مقتول کی لاش طلب کی۔پولیس نے قتل میں 4افراد کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے پولیس کے مطابق صراف کی لاش کو دریائے جہلم میں پھینک دیا ہے۔ جمعرات کو مقتول کے کئی رشتہ داروں نے اقبال مارکیٹ سوپور میں احتجاج کیا اور مقتول کی لاش طلب کرتے ہوئے قتل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔