ٹنگمرگ//مقابلہ قران ٹیسٹ2017 کے نتائج کا یہاں بدھ21مارچ کو اعلان کیا گیا۔ اِس سلسلے میں النور ماڈل اسکول دھوبی ون کنزر کے آڈیٹوریم میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں قرانک ٹیسٹ میں امتیازی مقام حاصل کرنے والے تیس افراد میں انعامات وا عزازات تقسیم کئے گئے۔ اس موقعے پر اسکولی طلاب کے علاوہ سماج کے مختلف شعبوں سے وابستہ افراد مجلس میں موجود تھے۔اسکولی بچوں نے اپنے اسلاف کی طرف سے علم و ادب اور سائینس میں کنٹریبیوشن پر تقریریں کیں۔ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے اسکالر مولانا ارشد نے بتایا کہ اسلام نے علوم کے حصول کے لئے منازل مقرر کردئے ہیں اور ان منازل تک پہنچنے کے لئے صحیح راستوں پر چلنا ناگزیر ہے۔
(احمد کشمیری)