کشتواڑ//نواحی گائوں مغل میدان میں دور دراز اور پسماندہ علاقہ جات کے طلاب کے لئے کیرم بورڈ مقابلوں کا اہتمام کیا گیا۔ فوج کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ان مقابلوں میں مختلف اسکولوں کے 40طلاب پر مشتمل 20ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل مقابلہ گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول مغل میدان اور گورنمنٹ ہائر سکینڈری اسکول مغل میدان کی ٹیموں کے مابین ہوا جس میں مڈل اسکول کی ٹیم نے بازی مار لی۔ ان مقابلوں میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔