جاوید اقبال
مینڈھر//خط پیرپنچال کو وادی کشمیر سے ملانے والی واحد مغل روڈ اگر چه ٹریفک کی آمد و رفت کیلئے یک طرفہ کھول دی گئی لیکن مغل روڈ خطرے سے خالی نہیں ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ پیرِ گلی سے چند کلو میٹر کی دوری پر مانسر علاقہ میں رک رک کر پتھر آ رہے ہیں جس سے کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ پیش آ سکتا ہے۔ اُنکا کہنا تھا کہ سڑک سے فوری طور برف پوری طرح صاف کی جائے اُور جس جگہ پر پتھروں کے گرنے کا خطرہ ہے وہاں کوئی بندوبست کیا جائے تاکہ کوئی حادثہ پیش نہ آئے۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ مُغل روڈ پر مانسر علاقہ میں پولیس بھی تعینات کی جائے تاکہ گاڑيوں کو وقفہ وقفہ پر روڈ کی حالت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے چھوڑا جائےتاکہ کوئی نقصان نہ ہو ۔اُنکا کہنا تھا کے گاڑيوں کو صرف دن کو چلایا جائے اور رات کے وقت اجازت نہ دی جائے ۔لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے ایپل کی کہ سڑک کی حالت کو بہتر بنایا جائے تاکہ لوگ مغل روڈ پر آرام سے سفر کر سکیں ۔