Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
پیر پنچال

مغل شاہراہ پرپیر کی گلی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں کی آمد ،بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کا الزام

Mir Ajaz
Last updated: June 20, 2025 12:08 am
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

حسین محتشم

پونچھ//مغل روڈ پر واقع پیر کی گلی سے گزرنے والے قدرت کے اس شاہکار کو دیکھ کر دنگ رہ جاتے ہیں۔اس علاقہ کو قدرت نے لازوال حسن سے مالامال کر رکھا ہے یہاں کی صاف و شفاف نہریں، خوبصورت جھرنے، سفید چادر میں ڈھکی برف پوش پہاڑیاں، کَل کَل کرتی ندیاں اور سرسبزو شاداب وادیاں اور بادلوں سے ڈھکے پہاڑ یہاں پر آنے والے سیاحوں کا دل جیت لیتے ہیں۔پیر کی گلی سے لطف اندوز ہونے والے سیاحوں نے بتایا کہ پیر کی گلی واقعی جنت بینظیر ہے مگر سیاحوں کے لئے یہاں سہولیات کا فقدان ہے۔ ہر سیاحتی مقام پر مناسب جگہ کا انتخاب کرکے بیت الخلاء تعمیرکئے گئے ہیں مگر یہاں اس کا کوئی انتظام نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں اکثر برفباری اور بارش ہوتی رہتی ہے مگر سر چھپانے کے لئے چھت تک میسر نہیں ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ یہاں شیڈز کی تعمیر کرائی جائے، اور رابطہ بہتر کرنے کے لئے نیٹ ورک کا بھی بہتر نظم کیا جائے۔انہوں نے کہا اگر چہ وادی کشمیر سیاحتی اعتبار سے پوری دنیا میں مشہور ہے۔ یہاں کے دلکش و دلفریب سیاحتی مقامات جن میں پہلگام، گلمرگ، سونہ مرگ، داچھی گام، جھیل ڈل وغیرہ شامل ہیں موسم سرما و گرما میں اپنی قدرتی خوبصورتی کی وجہ سے مقامی و بین لاقوامی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں۔ تاہم جنوبی کشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیاں اور خطہ پیر پنچال کے وسط میں واقع مغل شاہراہ کو بھی قدرت نے اپنے حسن وجمال سے مالا مال کردیا ہے۔ انہوں نے کہا پیر کی گلی سے گزرنے والے لوگ قدرت کے اس شاہکار کو دیکھ کر دھنگ رہ جاتے ہیں۔ اونچے اونچے پہاڑ، خوبصورت گھنے جنگل ،برف پوش پہاڑیاں ، صاف شفاف چشمے ، خوب صورت جھرنے ،دریا اور انگنت دوسری خوبصورت مناظر سیاحوں کا استقبال کرتے ہیں۔ سیاحوں نے امید ظاہر کی ہے کہ محکمہ سیاحت اس دلکش اور دلفریب سیاحتی مقام کی طرف توجہ دے کر اسے اس قابل بنائے گا کہ ملکی سیاحوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سیاح بھی کافی تعداد میں یہاں کا رخ کریں اور مقامی لوگوں کے لئے روزگار کے نئے وسائل پیدا ہوں۔ واضح رہے کہ سطح سمند سے تین ہزار چار سو چوراسی میٹر کی بلندی پر واقع پیر کی گلی وادی کشمیر کو صوبہ جموں سے جوڑنے والی تاریخی سڑک مغل روڈ پر واقع ہے۔پیر کی گلی کی نسبت ایک مقامی صوفی بزرگ کے ساتھ ہے۔ یہ مقدس مقام صوبہ جموں کے پوشانہ اور کشمیر کے ہیرپورہ گاؤں کے درمیان واقع ہے۔ پیر کی گلی میں ایک زیارت واقع ہے جہاں شیخ احمد کریم رحمتہ اللہ علیہ نے قیام کیا ہے۔ بتایا جا تا ہے کہ اس جگہ کی تاریخ علمدارِ کشمیر شیخ نور الدین نورانی رحمتہ اللہ علیہ (1378 تا 1441) کے زمانے سے ملتی ہے جو کشمیر کے عظیم ریشی سلسلے کے نقیب تھے۔ پیر کی گلی مغل روڈ کا سب سے اونچا مقام ہے۔ اس کو پیر پنجال پاس بھی کہا جاتا ہے۔ یہ جگہ اتنی پرکشش ہے کہ آنے جانے والے مسافر یہاں ضرور رکتے ہیں۔ زیارت کے لنگر میں ستو کے ساتھ نمکین چائے کی چسکیاں لیتے ہیں۔ سیلفیاں بناتے ہیں اور تصاویر کھینچتے ہیں۔

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Greatest Cellular Poker Software for real Cash on apple’s ios & Android os in the 2025
ڈاکٹر جتیندرکاآئی آئی ایم جموں میں 5روزہ جامع واقفیت پروگرام کا افتتاح
جموں
نائب تحصیلداربھرتی میں لازمی اردو کیخلاف بھاجپاممبران اسمبلی کا احتجاج اردو زبان کی شرط کو منسوخ کرنے کامطالبہ، احتجاج میں شدت لا نے کا انتباہ
جموں
کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پی کے مشرا کا ایل او سی کی اگلی چوکیوں کا دورہ فوجی جوانوں سے ملاقات، آپریشنل تیاری، پیشہ ورانہ مہارت کو قائم رکھنے کی ہدایت
پیر پنچال

Related

پیر پنچال

سرنکوٹ سانگلہ سڑک بارش کے دوران نالے میں تبدیل لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا،نکاسی آب درست کرنے کامطالبہ

July 14, 2025
پیر پنچال

ڈی سی ریاسی نے شراون مہواُتسو کا افتتاح کیا شیو کھوڑی شرائن میں مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ آغاز

July 14, 2025
پیر پنچال

پونچھ کے رہائشی استاد کی تصنیف کردہ کتاب اور این ای پی 2020کی رسم اجرائی

July 14, 2025
پیر پنچال

سوشل میڈیا پر وائرل گستاخانہ ویڈیو کی مختلف تنظیموں نے مذمت کی

July 14, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?