پونچھ//نوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڑ پر قریب ایک ہفتے کے بعد جمعے کے روز ٹریفک کی نقل و حمل بحال ہوگئی۔
ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ روڈ کو جمعے کے روز ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے کھول دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پانچ دسمبر کو ہوئی برف باری کے بعد روڈ پر برف جمع ہوئی تھی اور بعد ازاں اس پر پھسلن پیدا ہوئی تھی جس کے پیش نظر اس کو بند کر دیا گیا تھا۔
ادھر وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول رواں دواں ہے۔
وادی کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- لیہہ شاہراہ بھی ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے کھلی ہے۔
اس شاہراہ کو پانچ دسمبر کو ہونے والی برف باری کے بعد دو دنوں تک بند رکھا گیا تھا تاہم بعد میں برف ہٹانے کے بعد ہی اس پر ٹریفک کی نقل و حمل کو بحال کر دیا گیا تھا