سمت بھارگو
راجوری//پونچھ پولیس نے کہا کہ بھاری برفباری کی وجہ سے چتھاپانی، مغل روڈ پر پھنسے ہوئے چھ مسافروں کو کامیابی سے بچا لیا گیا۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شوپیاں سے سرنکوٹ کی طرف جانے والی دو گاڑیاں برف میں پھنس گئیں اور اس میں سوار افراد مشکل موسمی حالات میں پھنس گئے۔پولیس نے بتایا کہ ایس ڈی پی او سرنکوٹ اعجاز چودھری اور ایس ایچ او سرنکوٹ کی قیادت میں ایک پولیس ٹیم انچارج پولیس چوکی بہرام گالا کے ساتھ کوششوں میں مدد کیلئے موقع پر پہنچی۔پونچھ پولیس نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ محتاط رہیں اور برف سے متاثرہ اونچائی والے علاقوں میں سفر کرتے وقت موسمی حالات سے باخبر رہیں۔پولیس نے کہا کہ عوام کی حفاظت اور بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔