سمت بھارگو
راجوری // پونچھ ضلع سے تعلق رکھنے والے ٹریکروں کے ایک گروپ کو اتوار کے روز درمیانے درجے کے برفانی تودے کا سامنا کرنا پڑا لیکن وہ محفوظ رہے کیونکہ وہ علاقے سے باہر آنے میں کامیاب ہو گئے اور بعد میں انہیں آف روڈنگ گروپ اور جموں کشمیر مکینیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے سرنکوٹ پہنچایا۔پیر پنجال ٹریکرز کی چھتری تلے یہ ٹریکرز مغل روڈ کے ساتھ ساتھ برف پوش پہاڑوں میں ٹریکنگ کر رہے تھے۔ٹریکروں نے بتایا کہ ‘پیر پنجال ٹریکرز کے بینر تلے ان کا گروپ دو دن کی ٹریکنگ پر تھا جب انھیں پوشانہ اور پیر کی گلی کے درمیان مغل روڈ کے ساتھ درمیانے درجے کے برفانی تودے کا سامنا کرنا پڑا۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کچھ برف کو نیچے کی طرف پھسلتے ہوئے دیکھا اور بعد میں اسے برف کا تودہ معلوم ہوا۔انہوںنے کہا’’ہم نے فوری طور پر علاقہ چھوڑ دیا اور محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے‘‘۔ ٹریکرز نے مزید کہا کہ بعد میں ‘پیر پنجال آف روڈرزکے نام سے ایک آف روڈنگ گروپ علاقے میں پہنچ گیا جبکہ مکینیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں بھی پہنچ گئیں۔یہ لوگ ان ٹریکروں کو بعد میں سرنکوٹ لے گئے اور اپنی ٹریکنگ کو اپنی نوعیت کا پہلا قرار دیا۔مہم جووئوںنے بتایایہ شاید پہلی بار ہوا ہے کہ مہم جولوگ مغل روڈ کے ساتھ ساتھ برف پوش پہاڑوں میں منتقل ہوئے وہ بھی اس وقت جب علاقے میں شدید برف باری ہو رہی تھی‘‘۔ ٹریکروں نے بتایا کہ سرنکوٹ کے علاقے بشمول مغل روڈ کے ساتھ پہاڑیوں میں برف کی ٹریکنگ کو فروغ دینے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔