شوپیان //مغل روڈ جو وادی کشمیر کو صوبہ جموں سے ملانے کا متبادل راستہ ہے ،پر برف ہٹانے کا کام تیزی سے جاری ہے ۔مغل روڑ کو نومبر میں برف باری کی وجہ سے بند کر دیا گیا تھا اور ابھی تک یہ راستہ ٹریفک کی آمد رفت کیلیٔ بحال نہیں کیا جا سکاہے۔ اس وقت جگہ جگہ جدید مشینری لگا کر سڑک سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔سڑک پر قریب تین فٹ کی برف موجود ہے۔مغل روڑ ڈیپارٹمنٹ نے 15مارچ سے مغل روڑ پر برف ہٹانے کام جاری کیا اور ابھی تک قریب 37کلومیٹر تک برف ہٹایٔ گیٔ ہے۔ضلع ہیڈ کواٹر شوپیان سے مرگ تک روڑپر سے برف ہٹایٔ گیٔ ہے اور بفلیاز سے بھی برف ہٹانے کا کام جاری ہے ۔ادھر مقامی لوگوں نے موجودہ سرکار پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے کچھ برسوں کے مقابلے میں اس سال بہت کم برفباری ہوی ٔلیکن روڑکو ابھی تک بحال نہ کیا گیا ۔حکومت کی طرف سے بھی یہ وعدہ کیا گیا تھاکہ چھتہ پانی سے ززنار تک ٹنل تعمیر کی جاے ٔگیٔ لیکن ابھی تک اس پر کویٔ کام نہیں ہوالوگوں نے مانگ کی کہ اس ٹنل پر سے جلد از جلد کام شروع کیا جائے ۔میکنکل اسسٹنٹ ایگز یکٹیوانجینئر انصار حمید نے کشمیر عظمی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر مزید بارشیں اور برفباری نہ ہوئی تو سوموار تک ہم شوپیان سے پیر کی گلی تک راستہ صاف کر ینگے۔انصار حمید نے لوگوں سے بھی گزارش کی کہ جب تک روڈ کو سرکاری طور پر ٹریفک کے لیٔ بحال نہ کیا جایگا تب تک لوگ اس راستہ پر سفر نہ کریں۔