نئی دہلی // (یواین آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ملک کے کاریگر اور دیہی صنعت سے وابستہ دستکاروں کی معیشت میں نمایاں شراکت ہے۔اتوار کو یہاں جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں 26 ویں ہنر ہاٹ کا افتتاح کرنے کے بعد راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ دیہی صنعت کا سالانہ کاروبار 80 ہزار کروڑ ہے ۔جسے بڑھا کر پانچ لاکھ کروڑ کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہنر ہاٹ کے ذریعہ ملک کی جی ڈی پی میں اضافے کیلئے وزارت کا ہدف قابل تحسین ہے۔ اس کے ذریعے قومی اور بین الاقوامی سطح کی برانڈنگ ہوتی ہے جس سے کاریگروں اور دستکاروں کو مناسب قیمت ملے گی۔انہوں نے کہا کہ فن کا ہنر اور قابلیت صرف اونچی اونچی عمارتوں میں نہیں رہتی بلکہ دیہات اور گلیوں میں بھی رہتی ہے۔ اس میلے میں اشیا کی جو قسمیں دیکھی گئی ہیں ، اس کو بنانے والے حقیقت میں اس فن کے استاد ہیں۔ یہ لوگ اپنی قسمت کے بھی استاد ہیں۔ یہاں مختلف اسٹالوں پر لگے سامان دیہات اور محلوں میں بنے ہوں گے لیکن جتنی حوصلہ افزائی اور عزت کاریگروں اور دستکاروں کو ملنی چاہئے وہ نہیں ملی لیکن ہماری حکومت نے ان کو مکمل احترام اور حوصلہ افزائی کی ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ ہنر ہاٹ ایک مشترکہ پلیٹ فارم ہے اور ملک کے خوشحال ثقافتی ورثے کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ فنون لطیفہ کی ایک عمدہ نمائش ہے۔اس دوران وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اتوار کے روز کہا کہ حکومت نے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار فراہم کرنے کے لئے دیہی دستکاری صنعت کا روبا 5 لاکھ کروڑ روپے کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔انہوںنے کہا کہ اس وقت دیہی دستکاری صنعت کا سالانہ کاروبار 80 ہزار کروڑ روپے ہے جسے اگلے دو تین برسوں میں بڑھا کر 5 لاکھ کروڑ روپے کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فن ، ہنر اور قابلیت صرف فلک بوس عمارتوں میں نہیں بلکہ دیہات اور گلیوں میں بھی ہوتی ۔ کاریگروں ، دستکاروں اور فنکاروں کا ملک کی معیشت میں اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیہی صنعت کو جتنا فروغ ملنا چاہے تھا اتنا نہیں ملا ۔